سابق کرکٹر نے دو کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد فاسٹ بولنگ یونٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بابر اعظم کیویز باؤلر کے خوف سے باہر نہ نکل سکے

نجی ٹی وی سے گفتگو میں راشد لطیف نے سینئر فاسٹ بولرز، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی حالیہ کارکردگی پر تنقید کی اور شاہین کو ٹیم سے باہر کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین نے کافی عرصے سے میچ وننگ کارکردگی نہیں دکھائی، جبکہ نسیم شاہ کا تجربہ ہونے کے باوجود ان کی کارکردگی محدود رہی ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ خوشدل شاہ اور سلمان آغا جیسے کھلاڑیوں کو اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے اہم کھلاڑیوں کو ان کی خراب کارکردگی پر جوابدہ نہیں ٹھہرایا جاتا۔

انہوں نے زور دیا کہ ٹیم کی کامیابی سینئر کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے۔ حارث رؤف کی انجری کو پاکستان کی بولنگ لائن کے لیے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے راشد لطیف نے پی سی بی پر زور دیا کہ وہ نئے فاسٹ بولرز تیار کرنے اور سینئر کھلاڑیوں کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے حکمتِ عملی اپنائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !