لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث سہ فریقی سیریز کے باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا گیا
حارث رؤف کی جگہ قومی ٹیم میں عاکف جاوید کو شامل کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران حارث رؤف 37 ویں اوور میں بولنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے اور اوور مکمل کیے بغیر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنگین نہیں ہے اور وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ کے مطابق انہیں سینے کے نچلے حصے میں کھچاؤ کی شکایت ہے۔

