لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: بابر اعظم خوف کے حصار سے باہر نہ نکل سکے۔ سپنر بریس ویل نے انھیں ایک بار پھر آؤٹ کر دیا۔ پاکستانی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بابر اعظم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا، کرکٹر پریشان
ون ڈے کرکٹ کے نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کیویز باؤلر بریس ویل کے خوف کا شکار ہو کر آؤٹ ہو گئے ۔ 331 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو اس وقت جھٹکا لگا جب بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر بریس ویل کی وکٹ بن گئے ۔
اس طرح بریس ویل نے بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک سات مرتبہ آؤٹ کر لیا ہے۔ دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اب سے کچھ دیر پہلے تک پانچ وکٹیں گر چکی ہیں جبکہ پاکستان نے 181 رنز بنائے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 74 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے 81 جبکہ ولیم سن نے 58 رنز بنائے ۔

