لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ون ڈے کے بہترین بلے باز بابر اعظم کا موبائل فون گم ہوگیا۔بابر اعظم نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے موبائل فون کے گم ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ موبائل کھو جانے کی وجہ سے تمام رابطے بھی منقطع ہوگئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بس ڈرائیور کھلاڑیوں کا سامان ضبط کرکے بیٹھ گیا
بابر اعظم نے کہا کہ موبائل ملنے کی صورت میں وہ دوبارہ رابطہ کریں گے۔
مداحوں نے بابر اعظم کے موبائل فون کے گم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور جلد بازیابی کی دعا کی۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کا موبائل فون کہاں کھویا۔

