پاکستان میں گدھوں کو ذبح کرنے کا انتظام کیا جائے گا

0

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کے اجلاس میں گدھوں کی افزائش اور برآمدات کا معاملہ زیر بحث آیا۔اجلاس کے دوران وزارت خوراک و تحفظ کے حکام نے بتایا کہ گوادر میں گدھوں کے لیے سلاٹر ہاؤس قائم کر دیا گیا ہے اور وہاں پیداوار بھی شروع ہو چکی ہے۔

  یہ خبر بھی پڑھیں: ٹکیسی ڈرائیور کا خاتون کو سوار کرنے سے انکار، وجہ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی  


حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ چین کے ساتھ گدھے کی کھال اور ہڈیوں کی برآمد کا معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت گوادر میں چینی کمپنی یہ منصوبہ چلا رہی ہے۔



چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ زندہ گدھوں کو چین کیوں نہیں بھیجا جاتا؟ اس پر حکام نے وضاحت دی کہ زندہ گدھوں کی برآمد پیچیدہ عمل ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گدھوں کے نئے سلاٹر ہاؤسز کے قیام کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، جبکہ چینی کمپنیوں کے ساتھ مزید معاہدے بھی زیر غور ہیں۔

رکن کمیٹی رانا محمد حیات نے کہا کہ ملک میں گدھوں کا استعمال کم ہو رہا ہے کیونکہ لوڈر رکشے ان کی جگہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی نسل کے گدھوں کی افزائش کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !