امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ،کئی ہلاکتیں

0

 منیلا: جنوبی فلپائن میں ایک چھوٹا طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، ہلاکتوں کی اطلاعات

امریکی سفارت خا


نے نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ امریکی فوج کے زیر استعمال تھا اور کنٹریکٹ پر چلایا جا رہا تھا۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت خانے نے حادثے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ اس حوالے سے آگاہ کرے گی۔

فلپائن کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ واقعے کے دوران کھیت میں موجود ایک بھینس بھی ہلاک ہوگئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !