راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بانی تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر دوبارہ ناراضگی کا اظہار کی
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، جن میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوذب شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر دوبارہ ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علی امین کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا اور محسن نقوی سے ملاقات مناسب نہیں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پیغام بھجوا دیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت واپس لے کر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو صوبائی صدر مقرر کیا تھا۔

