لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک – سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔ 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 48ویں اوور میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز ول ینگ اور رچن رویندرا نے کیا، تاہم شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں ہی ول ینگ کو آؤٹ کر دیا۔ 39 کے مجموعی اسکور پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو بھی پویلین واپس بھیج دیا۔ کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا، لیکن 134 کے مجموعے پر شاہین نے ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ڈیرل مچل 81 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ گلین فلپس نے 72 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 330 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد نے 2 اور حارث رؤف نے 1 وکٹ حاصل کی۔ تاہم، حارث رؤف ساتویں اوور میں انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ جواب میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کیا، لیکن فخر زمان کے علاوہ کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ فخر زمان نے 69 گیندوں پر 84 رنز بنائے، جبکہ سلمان آغا نے 40 اور طیب طاہر نے 30 رنز اسکور کیے۔ بابر اعظم 10، کامران 18 اور محمد رضوان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حارث رؤف انجری کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے، اور پاکستان کی ٹیم 252 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور مچل سینٹنر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مائیکل بریسویل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاندار بیٹنگ پر گلین فلپس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا میچ پیر کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: بابر اعظم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا، کرکٹر پریشان
قذافی
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد نے 2 اور حارث رؤف نے 1 وکٹ حاصل کی۔ تاہم، حارث رؤف ساتویں اوور میں انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
جواب میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کیا، لیکن فخر زمان کے علاوہ کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ فخر زمان نے 69 گیندوں پر 84 رنز بنائے، جبکہ سلمان آغا نے 40 اور طیب طاہر نے 30 رنز اسکور کیے۔ بابر اعظم 10، کامران 18 اور محمد رضوان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حارث رؤف انجری کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے، اور پاکستان کی ٹیم 252 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور مچل سینٹنر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مائیکل بریسویل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاندار بیٹنگ پر گلین فلپس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا میچ پیر کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔

