لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی بدسلوکی اور بلیک میلنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چچا کی بیٹی سے ریپ کرکے ویڈیو بلیک میلنگ کے ذریعے لوٹنے والے کو عبرتناک سزا
ایف آئی آر کے مطابق سرگودھا کی رہائشی طالبہ، جو لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی، اپنی کلاس فیلو عمر سے دوستی کے بعد اس کی بدسلوکی کا شکار بنی۔ ملزم عمر نے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار جسمانی بدسلوکی کی اور اس کی نازیبا ویڈیو بھی بنا لی۔ بعد ازاں، ملزم نے ویڈیو کا استعمال کرکے میڈیکل اسٹور کھولنے کے بہانے 18 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔
متاثرہ لڑکی کی شکایت پر تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا نوٹس لیا، جس کے بعد ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ستوکتلہ ہاشم افتخار بھٹی نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

