خرطوم/ مانیٹرنگ ڈیسک: لیبیا میں پاکستانیوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا۔ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق یہ کشتی، جس میں 65 مسافر سوار تھے، مرسا ڈیلا
یہ خبر بھی پڑھیں: مزید پاکستانیوں کی لاشیں پہنچا دی
کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی گئی ہے تاکہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے سکے۔ وزارت خارجہ کے مطابق کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے، اور حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مرسا ڈیلا بندرگاہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 10 لاشیں برآمد کی گئیں۔ لیبیا کے ہلال احمر کے مطابق زاویہ شہر میں مرسا ڈیلا بندرگاہ سے جمعرات کو لاشیں نکالی گئیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے مقامی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لیبین میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنے کی وجہ اور مسافروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

