کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک کراچی کے ایف بی ایریا بلاک ک14 میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے گلی میں ایک خاتون سے نازیبا حرکت کی، جس پر خاتون نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے تھپڑ مارا۔
لڑکی کے شور مچانے پر جب ملزم فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو ایک شخص گھر سے باہر نکلا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران موٹر سائیکل زمین پر گر گئی۔

