لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک:جنوبی افریقہ کے کھلاڑی میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے ڈیبیو پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نصف سنچری بنا کر نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق میتھیو بریٹزکے جنوبی افریقہ کے دوسرے اوپنر بن گئے ہیں
۔ یہ خبر بھی پڑھیں: زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
جنہوں نے اپنے پہلے ون ڈے میچ میں نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 68 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے، جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
میتھیو بریٹزکے اور جیسن اسمتھ کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 93 رنز کی اہم پارٹنرشپ بھی قائم ہوئی۔

