روہت شرما نے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

0

 کوٹیک، بھارت/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نہ صرف شاندار سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروا دیا بلکہ کرس گیل کا زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔اڑیسہ کے شہر کوٹیک میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں روہت شرما نے اپنی فارم بحال کرتے ہوئے دھواں دار بیٹنگ کی اور پاور ہٹنگ کی۔

  یہ خبر بھی پڑھیں: کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا    

انھوں نے 90 گیندوں پر 119 رنز کی اننگز کھیلی ۔ اور شبھمن گل کے ساتھ دوسری اننگز میں 136 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ روہت شرما نے فارم بحالی کے ذریعے مخالف ٹیموں کے کیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ دوسری جانب انھوں نے کرس گیل کا انٹرنیشنل کرکٹ میں 331 چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اب وہ 338 چھکے لگا کر فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔۔اس فہرست میں پاکستان کے شاہد خان آفریدی سر فہرست ہیں جنھوں نے 351 چھکے لگا رکھے ہیں ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !