لندن/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دونوں کی ملاقات لندن میں فلاحی تقریب کے دوران ہوئی، جہاں ویڈیو میں انہیں خوشگوار موڈ میں بات کرتے اور تصاویر بنواتے دیکھا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اوپنر صائم ایوب کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر
رپورٹس کے مطابق ہانیہ نے تقریب کے اختتام پر صائم کا انتظار بھی کیا اور جاتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ صائم ایوب لندن میں علاج کے لیے موجود ہیں، جہاں انہیں دس ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

