کولمبو/مانیٹرنگ ڈیسک: سری لنکا میں اتوار کی صبح اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا، جس کا ذمہ دار حکام نے گرڈ اسٹیشن میں گھسنے والے ایک بندر کو ٹھہرایا۔ جنوبی کولمبو کے سیلون الیکٹریسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں خرابی سے ملک بھر میں بجلی معطل ہوگئی، جس کے باعث اسپتالوں کو جنریٹرز پر منتقل ہونا پڑا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بندر نے میٹرک کی طالبہ کی جان لے لی
وزیر توانائی کمارا جیاکوڈے کے مطابق تین گھنٹوں کی کوشش کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی، جبکہ مکمل بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ بندر سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

