نئی دہلی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت اور انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہونے کی وجہ سے میچ تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے روک دیا گیا، جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران پیش آنے واقعے پر نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا
یہ واقعہ کٹک میں پیش آیا، جہاں بھارت 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھا۔ فلڈلائٹس خراب ہونے پر کھلاڑی میدان میں انتظار کرتے رہے اور بعد میں ڈریسنگ روم واپس چلے گئے۔
لائٹس بحال ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

