لیہ / مانیٹرنگ ڈیسک: لیہ کے چک 156 ٹی ڈی اے میں ایک پراسرار بیماری کے باعث تین بچے انتقال کر گئے جبکہ چھ بچے متاثر ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق یہ ممکنہ وائرل بیماری ہے جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حادثے میں کئی قیمتی جانیں چلی گئیں
ڈپٹی ڈی ایچ او لیہ کے مطابق بچوں کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں، اور متاثرہ بچوں کو حفاظتی انجیکشن لگا دیے گئے ہیں۔ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

