لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے فیلڈر راچن رویندرا کے منہ پر بال لگ گئی ۔۔ کھیل کے 35 ویں اوور میں خوشدل شاہ کا ایک زوردار سویپ شاٹ ہوا میں گیا اور سکوائر لیگ پر کھڑے ہوئے راچن رویندرا کیچ پکڑنے کےلیے آئے لیکن ایسا لگا کہ انھیں گیند پیچھے کی روشنی کی وجہ سے نظر ہی نہیں آئی اور سیدھی جا کر ان کے منہ پر لگی۔
جس کے بعد بھارتی میڈیا نے قذافی اسٹیڈیم میں نصب کی گئی نئی ایل ہی ڈیز کو لے کر ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا اور ان کے معیار کو ناقص اور کھلاڑیوں کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کی ایک دفعہ پھر دفعہ پھر پاکستان سے باہر منتقلی کا مطالبہ کر دیا۔
واضح رہے کہ راچن رویندرا کو زخمی ہونے پر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا تھا۔

