ٹرینوں کے واش روم سے خواتین کی گلا کٹی لاشیں ، بیش قیمتی سامان غائب ہونے کا سراغ لگ گیا

0

 ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں ٹرینوں کے واش رومز میں پراسرار طور پر خواتین کی گلے کٹی لاشوں کے ملنے کے سلسلے کی کھوج لگا لی۔ ممبئی کی کرائم برانچ نے ڈرامائی انداز میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھیانک سیریل کلنگ میں ملوث گروہ کو دھر لیا۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں: ویڈیو بلیک میلنگ سے مجبور خاتون شوہر کو دودھ میں نیند کی گولیاں دے کر محلے دار کے پاس جاتی رہی

 

ممبئی سے بھارت کے دور دراز شہروں کو جانے والی ٹرینوں کے واش رومز میں مختلف عمروں کی خواتین کی گلا کٹی لاشوں اور ان کے ہاتھوں اور گلے سے بیش قیمت زیورات، موبائل فون اور کیش رقوم غائب ہونے کا سلسلہ جاری تھا اور گروہ یہ کرائم مختلف ٹرینوں میں بڑے منظم انداز میں انجام دے رہا تھا ۔ 

ایک کے بعد ایک کرکے درجنوں ایسی وارداتیں عمل میں لائی جا چکی تھیں ۔لیکن ایسا کون ،کب ،کہاں اور کیسے کر رہا تھا اس کا پتہ نہیں چل پا رہا تھا ۔۔جس کے بعد لوکل پولیس سے معاملہ کرائم برانچ کے سپرد کر دیا گیا۔ جسے ابتدائی طور پر ناکامی کا سامنا ہوا اور ایسے  کچھ مزید رونما ہو گئے ۔


 

جس کے بعد سی بی آئی کے سینیئر افسران کی ہدایت پر انٹیلیجنس بنیادوں پر معاملے کی کھوج لگانے کی ٹھان لی گئی ۔۔ اور کرائم برانچ نے مردو خواتین پر مشتمل اپنی ٹیم کو سول کپڑے پہنا کر ان ٹرینوں میں سوار کیا اور گردو پیش کا جائزہ لینے کو کہا۔ 

سی بی آئی کی ٹیم کو اس حوالے سے مطلوبہ ٹریننگ اور کچھ اہم ہدایات بھی فراہم کی گئیں ۔ اگرچہ کچھ روز یہ مشق بے کار ثابت ہوئی لیکن پھر ایک دن سی بی آئی کے ہاتھ اس جرائم پیشہ گروہ کا ایک سرا ہاتھ لگ گیا جس نے سارے کیس کی گتھی سلجھا کر رکھ دی ۔ 

ٹرین کی ایک کوچ میں سول کپڑوں میں ملبوس ایک خاتون پولیس افسر اپنی نشست پر بیٹھی تھی اور سامنے ںیٹھی ہوئی ایک ادھیڑ عمر معذور عورت نے اس سے پوچھا کہ کیا وہ اکیلی تھی یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی تھا ،جس پر خاتون پولیس افسر نے اسے بتایا کہ وہ اکیلی ہے اور اپنے والدین کے گھر جا رہی ہے وغیرہ وغیرہ 

۔۔اس طرح وہ  بوڑھی عورت اس کے ساتھ گھل مل گئی۔۔بوڑھی خاتون نے اس سے ڈھیر ساری باتیں کیں اور ڈھیر سارا پیار بھی جتایا ۔جس کے بعد اس نے اس لڑکی سے درخواست کی کہ وہ واش روم تک جانے میں اس کی مدد کرے

سول کپڑوں میں ملبوس وہ خاتون افسر اس کے ساتھ اٹھ کھڑی ہوئی اور اسے سہارا دیتی ہوئی واش روم لے گئی ۔ جیسے ہی اس نے خاتون کو واش روم میں داخل کرنے کی کوشش کی ۔ تو دو نقاب پوش مرد آ گئے اور انھوں نے اس نوجوان خاتون کو منہ پر ہاتھ رکھ کر اندر لے جانے کی۔کوشش کی تاہم  خاتون افسر کے ساتھ سی بی آئی کی ٹیم کے دوسرے ارکان بھی چوکنے تھے انھوں نے 

فوری طور پر اس بوڑھی عورت اور اس کے پورے گینگ کو دھر لیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ گینگ ان خواتین کو اپنا ہدف بناتا تھا جو کچھ پیسوں ،زیورات اور موبائل فونز کے ساتھ اکیلی سفر کرتی تھی ۔ 

وہ بزرگ خاتون ایسی خواتین کا بھروسہ جیت کر ضعیف العمری اور معذوری کے بل بوتے پر ان کی ہمدردی حاصل کرکے انھیں واش رومز تک لے آتی اور ساتھ ہی اپنے کارندوں کو بھی تیار رہنے کا اشارہ کر دیتی تھی۔ جو پیچھے سے آکر ایسی خواتین کو واش رومز کے اندر ہی دھکیل کر ان کا گلا کاٹ دیتے اور ان کے پاس موجود پیسے اور بیش قیمتی چیزیں ہتھیا لیتے تھے۔ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !