وہڈیو بلیک میلنگ سے تنگ خاتون نے اپنے آشنا کو قتل کر دیا

0

لکھنؤ/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں ایک خاتون نے بلیک میلنگ کی وجہ سے جسمانی تعلق سے تنگ آکر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دوستی اقبال نامی ایک درزی کے ساتھ ہوئی جس سے بات چیت بڑھی اور فون پر رابطوں کا سلسلہ چل پڑا۔ جس کے بعد اقبال اسے اپنے پاس بلا کر اس سے جسمانی تعلق قائم کرتا رہا۔


 

اقبال نے انتہائی شاطر دماغی سے کام لیتے ہوئے خاتون کی کچھ برہنہ ویڈیوز بھی بنا لیں۔ جس کے بعد وہ خاتون ملنے کےلیے زیادہ دباؤ اور زور زبردستی سے کام لینے لگا۔

           گرفتار یوٹیوبر سے تین سو خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد 

 خاتون کا کہنا تھا کہ وہ تنگ آ چکی تھی اور اپنے گھر کو بچانا چاہتی تھی۔ لیکن اقبال کے ہر روز  مجبور کرنے کی وجہ سے وہ اپنے شوہر کو دودھ میں نیند کی گولیاں دے کر اس سے ملنے آتی۔ واقعے کے روز اقبال نے خاتون کو اسے اپنے گھر بلوایا تو خاتون نے اسے زمین پر گراکر دونوں ہاتھوں سے اس کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !