تلاش کے بعد ملنے والی تمام لاشیں پاکستانیوں کی نکلیں

0

 اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 پاکستانیوں کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق مقامی حکام کو مجموعی طور پر 13 لاشیں ملی ہیں، اور شناختی عمل کے دوران یہ ثابت ہوا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ حادثے کے بعد مقامی حکام کو 27 سے زائد لاشیں نہیں مل سکیں۔



مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی مدد لی گئی، جس میں فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھیجی گئیں۔ تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد فہرستیں تیار کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملنے والی 13 لاشیں ناقابل شناخت اور بغیر کسی شناختی دستاویز کے تھیں۔ اب ان پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ شناخت شدہ افراد کی فہرست وزارت خارجہ کو بھجوا دی جائے گی، جس کے بعد لاشوں کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !