دبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی مجموعی قیمت سامنے آ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹ 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔ حیران کن طور پر چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹ بھی غیرمعمولی قیمت پر فروخت ہوئے ہیں۔ دبئی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز کے ٹکٹ 88.55 ملین درہم میں فروخت ہو چکے ہیں۔
پاکستان کی میزبانی میں یہ شاندار ٹورنامنٹ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
اس ایونٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ’جیو سوپر‘ تمام میچز براہِ راست نشر کرے گا، تاکہ شائقین کرکٹ بھرپور طریقے سے سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

