گرفتار یوٹیوبر کے قبضے سے تین سو خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد

0

 بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ دوست و ماڈل لوانیہ کے کیس میں نیا موڑ آیا ہے۔

گزشتہ سال راج ترن اور لوانیہ کا تنازعہ خبروں میں آیا تھا، جس میں اداکارہ نے راج ترن پر دھوکہ دہی سمیت کئی الزامات عائد کیے تھے اور پولیس نے اداکار کو تفتیش میں شامل کیا تھا۔


اب اس معاملے میں پیشرفت کرتے ہوئے پولیس نے اداکارہ کے فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر ایک یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا ہے۔
 تفتیش کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کر کے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔



پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یوٹیوبر مستان سائی  حیدرآباد سے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد کیں۔ رپورٹس کے مطابق ملزم لڑکیوں سے محبت اور شادی کے جھوٹے وعدے کر کے خفیہ طور پر ویڈیوز بناتا تھا۔ ملزم پہلے بھی منشیات کیس میں گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس نے متاثرہ خواتین کو سامنے آ کر مقدمہ درج کرانے کی اپیل کی ہے۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !