سرگودھا میں والد کی تنہائی ختم کرنے کے لیے بچوں نے 80 سالہ والد کی 32 سالہ خاتون سے شادی کرادی۔
سرگودھا کے محمدی کالونی میں رہائش پذیر چاچا بشیر کی شادی ایک شاندار انداز میں انجام پائی۔ بچوں کا کہنا تھا کہ والد کی شادی میں تمام رسومات،
بشمول مہندی کی تقریب، بڑی دھوم دھام سے ادا کی گئیں۔
شادی کی تقریب میں 80 سالہ دلہا کے بیٹے، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں، نواسے اور نواسیوں نے خوشی کے گیتوں پر بھنگڑے ڈال کر محفل کو رنگین بنایا۔
بچوں کا کہنا تھا کہ والد کی تنہائی دور کرنے پر انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے، جبکہ 32 سالہ خاتون کو دلہن بنا کر گھر لانے پر چاچا بشیر بھی خوشی سے بھرپور ہیں۔

