میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے

0

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو رمضان کے بعد اپریل میں امتحانات لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: طلباء کی موجیں ہو گئیں ، دوپہر کا کھانا مفت ملے گا

نجی ٹی وی چینل کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے، تاہم اب یہ امتحانات ملتوی کر کے 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔



 چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے تصدیق کی کہ صوبائی حکومت نے امتحانات اپریل میں لینے کی منظوری دی ہے اور یہ فیصلہ تمام بورڈز کے چیئرمینز کے اجلاس میں ہوا۔ اعلامیہ اسی ہفتے جاری کیا جائے گا۔ انٹر کے سالانہ امتحانات بھی 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو منعقد ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !