سکولوں کے طلبہ کو دوپہر کا کھانا مفت میں ملے گا

0

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے طلبہ کو اسکول میں دوپہر کا کھانا مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشی یاما کے درمیان ملاقات میں بچوں میں غذائیت کی کمی اور خوراک سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



سید سردار علی شاہ نے کہا کہ معاشی مشکلات اور آبادی کے بڑھتے دباؤ کے باعث والدین اپنے بچوں کو مناسب غذا فراہم کرنے سے قاصر رہتے ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف بچوں کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتیں بلکہ ان کے سیکھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشی یاما نے کہا کہ متوازن غذا بچوں کی ذہنی نشوونما اور یادداشت کو بہتر بناتی ہے، جس سے ان کے سیکھنے کی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں متوازن خوراک کی فراہمی بچوں کی قوت مدافعت کو مضبوط بنائے گی، جس سے وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !