ضلع کرم/ مانیٹرنگ ڈیسک: اپر کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ سعید منان پولیس اہلکاروں کے ہمراہ علاقے میں موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔
زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں بھی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود فائرنگ کے ایک واقعے میں زخمی ہو چکے ہیں۔

