سینٹ جارج/ مانیٹرنگ ڈیسک: کرکٹ کا کھیل خود اپنے اپ کے اندر تو بے حد دلچسپ ہے ہی لیکن اس سے جڑے کئی ایسے واقعات ںھی ہیں جو اس کھیل کے چاہنے والوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں ۔ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ بھی ایسے سینکڑوں دلچسپ و عجیب واقعات سے بھری پڑی ہے جس میں سے ایک واقعہ یہ بھی ہے کہ پاکستانی ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران مینڈک کھا لیے تھے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر اپنے پہلے ہی میچ میں عمران خان کی کس صلاحیت پر حیران رہ گئے تھے
یہ 1977 کی بات ہے جب مشتاق محمد کی قیادت میں پاکستان نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔ تب کرنل (ریٹائرڈ)شجاع الدین نے ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہہ دیا۔۔ ہوٹل میں کھلاڑیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی پسند کی کوئی ڈش آرڈر کر سکتے ہیں ۔ پاکستانی کھلاڑی کھانے کی میز پر مشورہ کرنے لگے کہ پاکستانی کھانوں کی بجائے کوئی مقامی ڈش آرڈر کی جائے۔۔
جس کے بعد مینیو منگوایا گیا۔ اور ماؤنٹین چکن نامی ایک ڈش آرڈر کی گئی ۔ کچھ انتظار کے بعد جب ویٹر کھانا لے کر آ گیا تو جیسے ہی کھلاڑیوں نے۔ڈش کا ڈھکن اٹھایا تو کئی کھلاڑیوں کو قے یعنی الٹی آتے آتے رہ گئی کیونکہ اس ڈش میں روسٹ کیے ہوئے۔ثابت موٹے تازے مینڈک رکھے ہوئے تھے۔۔جس پر کھلاڑیوں نے ویٹر کو ڈانٹ کر کہا کہ ہم نے تو ماؤنٹین چکن لانے کو کہا تھا۔۔ویٹر نے حیرت سے جواب دیا کہ وہ ماؤنٹین چکن ہی تو لایا تھا۔ تب کھلاڑیوں کو اندازہ ہوا کہ ماؤنٹین چکن درحقیقت اس علاقے کے بڑی جسامت والے مینڈکوں کو ہی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ مرغ کی طرح فربہ اور پرگوشت ہوتے ہیں ۔۔تب کھلاڑیوں نے بد مزگی کی وجہ سے کھانا تو نہیں کھایا لیکن یہ واقعہ ایک انتہائی دلچسپ یاد بن کر رہ گیا

