اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک تصویر سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان المعروف ارشد چائے والا قسمت چمک اٹھنے کی بدولت کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچتے جا رہے ہیں ۔۔ ایک معروف ویب سائٹ سٹارٹ اپ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد خان نے انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے میں چائے کا سٹال شروع کیا ہے۔
اپنی لذیذ اور راحت بخش چائے کے علاوہ ارشد خان نے سٹال کو ٹرک آرٹ اور دیگر پاکستانی ثقافتی نقوش سے آراستہ کیا ہے ۔ ارشد خان کو ایک خاتون صحافی نے ایک چائےکے سٹال پر پہلی بار دریافت کیا تھا اور ان کی نیلی آنکھوں اور جازب نظری کی بدولت ان کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد ان کی قسمت ایسی چمکی کہ۔کچھ فلموں اور گانوں میں ماڈلنگ کا کام کرنے کے علاوہ انھوں نےخود کا چائے کا سٹال شروع کیا اور اب وہ لندن جیسے دولتمند شہر میں اپنا سٹال چلائیں گے۔۔

