ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دولہا دلہن جاں بحق
ساہیوال میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بارات سندھ سے پتوکی واپس جارہی تھی کہ راستے میں ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

