دہلی: دولہے کے رقص پر دولہن کے والد نے شادی منسوخ کر دی، بارات واپس لوٹ گئیبھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک غیرمعمولی واقعہ پیش آیا، جہاں معمولی بات پر دولہن کے والد نے بیٹی کی شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات واپس بھیج دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران دولہے کے دوستوں نے اسے ڈانس کرنے پر اکسایا۔ جب گانا "چولی کے پیچھے کیا ہے" بجا تو دولہا جوش میں آکر بےقابو ہو گیا اور بھرپور انداز میں رقص کرنے لگا۔ اس دوران مہمان تالیاں بجاکر اس کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، لیکن یہ منظر دولہن کے والد کو ناگوار گزرا۔
دولہن کے والد نے اسے اپنی خاندانی روایات کے خلاف قرار دیتے ہوئے فوراً شادی روک دی اور بارات واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب، دولہن اپنے والد کے فیصلے سے متفق نہیں تھی اور رو کر انہیں سمجھانے کی کوشش کرتی رہی، جبکہ دولہے نے بھی معذرت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب محض تفریح تھی۔ تاہم، دولہن کے والد نے کسی کی نہ سنی اور شادی منسوخ کر دی۔

