راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر سکیورٹی ذرائع کا موقف سامنے آ گیا ہے ۔۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا۔ اور نہ ہی ایسا کوئی خط پڑھنے میں دلچسپی ہے۔ اس حوالے سے جو بھی بات کرنی ہے سیاسی جماعتوں سے کی جائے۔ واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے تصدیق کی کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہے
جس میں انتخابی دھاندلیوں ، چھبیسویں آئینی ترمیم اور عوام اور پاک فوج کے مابین دوریوں کا ذکر کیا گیا تھا اور ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کی قربانیوں کا ذکر کیا تھا۔

