ٹیم کی سلیکشن کے پیچھے کون تھا ، پی سی بی ذرائع نے حلفیہ بتا دیا

0

 لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک سلیکشن کمیٹی کے ایک عہدیدار نے حلفیہ طور پر کہا کہ ٹیم کا انتخاب مکمل طور پر سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے اور اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوئی۔



آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کے انتخاب پر تنقید جاری ہے، تاہم پی سی بی کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ ٹیم کی سلیکشن میں کسی بھی مرحلے پر مداخلت نہیں کرتے۔

سلیکٹرز نے فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو خود منتخب کیا، جبکہ کپتان محمد رضوان سے مشورہ ضرور لیا گیا، لیکن حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کیا۔ چیئرمین محسن نقوی نے صرف منتخب کھلاڑیوں کی منظوری دی، ان کا ٹیم کی تشکیل میں کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق عامر جمال کی حالیہ فارم ان کے انتخاب میں رکاوٹ بنی، جبکہ سلیکٹرز نے فہیم اشرف کو زیادہ موزوں آپشن قرار دیا۔ خوشدل شاہ نے مسلسل اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنائی، اور شاداب خان کو فارم کی کمی کے باعث ڈراپ کیا گیا۔

سلیکٹرز پر اثر و رسوخ کا الزام لگا کر سلیکشن کمیٹی اور سسٹم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور اس میں کچھ سابق کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !