بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کا منصوبہ تیار

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں نرمی کی تجویز کو آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا، جس کے بعد حکومت نے ایک نیا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ اس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کی جائے گی، جبکہ گردشی قرضے کے بوجھ کو کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔


اس حکمت عملی کے تحت، قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے حاصل ہونے والی مالی گنجائش کو بجلی کے شعبے میں جاری مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے "دی نیوز" سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس میں سے تقریباً ایک کھرب روپے کی رقم گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے مختص کی جائے گی۔



مزید برآں، آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 4 مارچ 2025 سے اسلام آباد کا دورہ کرے گا، جہاں 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے پہلے جائزے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !