محمد شامی نے ثقلین مشتاق کا برسوں پرانا ریکارڈ برابر کر دیا

0

دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ون ڈے کرکٹ میں سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کر دیا۔دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف کھیلتے ہوئے، محمد شامی نے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور ون ڈے کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کر لیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ کے دوران میزبان پاکستان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

   

اس کامیابی کے ساتھ، وہ 104 میچز میں 200 وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے اور بھارت کے سب سے تیز رفتار فاسٹ بولر بن گئے، جو کہ ثقلین مشتاق کے ریکارڈ کے برابر ہے۔



اس فہرست میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 102 میچز میں 200 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ تاہم، اگر گیندوں کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو محمد شامی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے 5,126 گیندوں میں 200 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل اسٹارک کو 5,240 اور ثقلین مشتاق کو 5,451 گیندیں لگیں۔ اس طرح، گیندوں کے حساب سے، شامی نے سب سے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !