اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ، سیف اعوان)اس ڈرامہ کی قسط نمبر 95میں ایک دلچسپ منظر یہ بھی دکھایا گیا کہ ارطغرل جنگ لڑنے جانے سے پہلے اپنی گھوڑی کی دم باندھ دیتا ہے۔ یہ عجیب منظر دیکھ کر ناظرین کے ذہنوں میں سوال پیدا ہوا کہ آخرارطغرل غازی کے ایسا کرنے کے پیچھے کیا وجہ تھی۔ تواس کی حقیقت یہ ہے کہ سلطنت عثمانیہ کے سپہ سالار جب بھی جنگیں لڑنے کےلئے روانہ ہوتے تو وہ اپنے گھوڑوں کی دم کو باندھ دیا کرتے تھے۔سلجوقی کمانڈ ر جب کرد کی مدد کرنے لئے روانہ ہوا تواس نے بھی اپنے سر پر کفن باندھا اور گھوڑے کی دم بھی باندھ دی۔اور نماز ادا کرکے ہاتھ اٹھا کر اللہ
سے اپنی کامیابی کی دعا مانگی۔ تو اس منظر کو شوٹ کروانےکا ایک مقصد تو اس دور کی حقیقی عکاسی کرنا تھا لیکن دراصل گھوڑے دم باندھ دینا اس زمانے میں ایک علامت کے طور سمجھا جاتا تھا جو درحقیقت جہاد پر جانے والوں کا یہ پختہ عزم تھا کہ جا کر یاد تو جنگ جیت کر آئیں گے یا پھر شہید ہوجائیںگے لیکن ناکام ہوکرزندہ واپس کبھی نہیں آئیں گے

