اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ، سیف اعوان)برطانیہ میں بنائی گئی واکی ٹاکی بلڈنگ بھی اپنے اندر ایسی ہی سنگین غلطی کی ایک داستان سموئے ہوئے ہے۔2014میںتعمیر کی گئی اس عمارت کی شکل واکی ٹاکی سے ملتی جلتی ہے اسے واکی ٹاکی کی ہی مشابہت پر250ملین ڈالر کی بھاری رقم خرچ کرکے تعمیر کیا گیا۔ بلڈنگ مالک اس وقت تو بہت خوش ہوا کہ اس کا تعمیراتی شاہکار جو بھی دیکھے گا ،تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے گا۔لیکن پھر ایک ایسی صورتحال پیش آئی جس نے لوگوں کو مصیبت میں ہی مبتلا کردیا ۔ ہوا کچھ یوں کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی لوگوں نے شکایت شروع کردی کہ واکی ٹاکی بلڈنگ سورج کی شعاعیں ریفلیکٹ کرتی ہے۔ حالت یہ ہوئی کہ اس عمارت کے سامنے موجود جگہ کا درجہ حرارت 70ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔یہ گرمی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اس پر پانی بھی ابلنا شروع کردیتا ہے۔ لیکن صورتحال اس وقت زیادہ گھمبیر ہوگئی جبکہ ایک شخص کی گاڑی کا سائیڈ مرر شدید تپش کے باعث پگھل گیا۔ اس پر بلڈنگ مالک پر اس مسئلے کا کوئی حل نکالنے کےلئے دبائو بڑھنے لگ گیا۔ مجبوراً بلڈنگ مالک نے اس عمارت پر شیڈ لگوا دیے جس کےلئے اسے اضافی 12ملین ڈالر خرچ کرنا پڑے۔
برطانیہ میں بنائی گئی یہ واکی ٹاکی بلڈنگ جس کے بنتےہی ایسی سنگین غلطی نکل آئی کہ مالک کو دوبارہ کروڑوں ڈالر خرچ کرنا پڑ گئے
اپریل 08, 2023
0

