برسبین ٹیسٹ کا آخری سیشن ، میچ دلچسب مرحلے میں داخل ہو گیا

0

 برسبین/ مانیٹرنگ ڈیسک: بارڈر گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کےلیے 275 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے جبکہ کھیل کا آخری سیشن باقی ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 84 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ بارش کے باعث میچ رکنے تک بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنا لیے تھے۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 260 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی ۔ اس طرح آسٹریلیا کو بھارت پر پہلی اننگز میں 185 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ ڈرا ہو جائے گا یا مزید کھیل کے امکانات باقی ہیں ۔ صورتحال اس لحاظ سے بھی دلچسپ ہے کہ آیا بھارت باقی ماندہ 51 اوورز میں ہدف کے تعاقب کے لیے جائے گا یا میچ ڈرا کرنے کی کوشش کرے گا۔ اسی طرح آسٹریلیا کیا بھارت کو دوسری اننگز میں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا یا نہیں ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !