سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو بس نے ٹکر مار دی

0

کولکتہ / مانیٹرنگ ڈیسک: سابق بھارتی کرکٹ کپتان سارو گنگولی کی بیٹی ثنا کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ثنا کولکتہ کی ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر سفر کر رہی تھیں جب ایک بس نے ان کی گاڑی کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری۔ حادثے کے وقت ثنا گاڑی کے اندر موجود تھیں، اور گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ خوش قسمتی سے دونوں اس حادثے میں محفوظ رہے۔



رپورٹ کے مطابق ٹکر مارنے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم گاڑی کے ڈرائیور نے اس کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر بس کو روک لیا۔ پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔


ذرائع کے مطابق حادثے سے ثنا کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کسی بھی فریق کی جانب سے حادثے کی باقاعدہ شکایت درج نہیں کروائی گئی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !