کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: گلوکار، مصنف اور میوزیشن علی حیدر نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانے سے انکار کیا۔حال ہی میں علی حیدر ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالات کا جواب دیا۔
میزبان نے ان سے پوچھا کہ اگر وہ 20 کروڑ روپے پیش کریں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گائیں گے؟علی حیدر نے جواب دیا کہ وہ چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دیا جائے، یہ اس کا وقت ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ اللہ نے اس کے لیے کون سی دعا پوری کی ہے، اس لیے ہمیں اس کے اور اللہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ آپ چاہت کو مزاحیہ یا تفریحی کسی بھی نام سے پکار سکتے ہیں، لیکن اسے جینے کا حق دیا جائے۔

