100روپے سستا پٹرول کب سے ملنا شروع ہوگا،حکومت نے واضح کردیا

0


اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہےکہ سستا پٹرول سکیم نہ تو کوئی سبسڈی پروگرام ہے او ر نہ ہی آئی ایم ایف نے اس پر کوئی خدشات ظاہر کیے ہیں۔ اس سکیم میں سستا پٹرول صرف غریب شہریوں کو ملے گا، امیر طبقہ اس کی پور ی قیمت ادا کرے گا۔ انھوںنے کہا کہ یہ قیمتوں کا تعین کرنے والی سکیم ہے اور غریبوں کےلیے ریلیف پروگرام ہے۔ یہ ویسی ہی سکیم ہے جیسی گیس کے شعبہ میں ہم نے متعارف کروائی تھی۔ اس پر آئی ایم ایف نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج کا مسودہ تیار کرنے کےلئے چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے چند روز قبل چھوٹی گاڑیوں کو 100روپے فی لٹر کم قیمت پر پٹرول دینے کا اعلان کیا تھا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !