لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان اظہر علی نے انکشاف کیا ہے کہ چیمپینز ٹرافی فائنل میں ویرات کوہلی کا کیچ چھوڑنے کے بعد انھیں اپنے گھر کی فکر لاحق ہو گئی تھی. اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے بتایا کہ 2017 کے چیمپینز ٹرافی فائنل میں جب محمد عامر کی گیند پر انھوں نے بھارتی کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کا کیچ سلپ میں چھوڑ دیا
تو ان کے ذہن میں جو پہلا خیال آیا وہ یہ تھا کہ اگر آج کوہلی کا بلا چل گیا اور بھارت نے ہدف کا کامیاب تعاقب کر لیا تو لوگ ان کے گھر پر
دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کریں گے. اس خوف نے پوری طرح ان کا گھیراؤ کر لیا تھا لیکن پھر اگلی ہی گیند پر ویرات کوہلی پوائنٹ پر کھڑے ہوے شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے، واضح رہے کہ کہ چیمپینز ٹرافی 2017 فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کے ریکارڈ مارجن سے ہرا کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا.

