شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے آل راؤنڈ کرکٹر مجیب زدران کا کہنا تھا کہ ہمیں سیریز میں پاکستان کے خلاف پلان کے ساتھ آے تھے. ہمیں گزشتہ سال شارجہ میں ایشیا کپ میچ میں فتح کے قریب پہنچ کر ہارنے کا بہت رنج تھا اور اس شکست کی وجہ نسیم شاہ تھے. انھوں نے ہمیں بہت ٹھیس پہنچائی
. اس لیے ہم نے اس بار طے کر رکھا تھا کہ نسیم شاہ کے ساتھ جارحیت سے نمٹنا ہے. چنانچہ ہم نے ایسا ہی کیا. محمد نبی نے خاص طور پر نسیم شاہ کو بالکل بھی نہیں سنبھلنے دیا. نجیب اللہ نے بھی انھیں اچھا کھیلا. واضح رہے کہ کہ افغانستان نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دے دی ہے.

