سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2016 میں ڈان میں شائع ہونے والی ہنگامہ خیز خبر میں کوئی چیز مصدقہ نہیں تھی اور دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو ان کے پیش رو نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے توسیع لینے کے لیے اچھالا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ صحافی شاہد متیلا کو دیے گئے سابق آرمی چیف کے انٹرویو کی دوسری قسط میں سامنے آیا جو بدھ کو ویب سائٹ پاکستان24 ڈاٹ ٹی وی میں شائع ہوئی۔
صحافی نے اپنے تازہ مضمون میں دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف نے ’ڈان لیکس‘ تنازعے کو مسترد کر دیا جیسا کہ اس سے قومی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔
ڈان کی خبر میں ملک کی سویلین اور فوجی قیادت کے
درمیان اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا تھا، جہاں حکومت نے فوجی قیادت سے کہا تھا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں یا ملک کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
موجودگی میں جنرل رضوان اختر سابق آرمی چیف کی تین سال کے لیے توسیع کی بات کرتے تھے IFRAME SYNC لیکن ان کے پیچھے وہ صرف ایک سال کی بات کرتے تھے کیونکہ وہ خود کو جنرل راحیل شریف کے بعد آرمی چیف کے طور پر دیکھتے تھے‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اس انٹرویو کی پہلی قسط شائع ہونے کے بعد کئی سینئر صحافیوں اور براڈ کاسٹرز نے جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے سابق آرمی چیف کے دعوے سے متعلق بتایا کہ انہوں نے شاہد متیلا کو انٹرویو دینے کی تردید کر دی ہے۔
اس سے قبل کہا گیا تھا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کئی سینئر صحافیوں سے نجی سطح پر گفتگو کر چکے ہیں، جن میں سے کئی صحافیوں نے سابق آرمی چیف کے ساتھ ان کی گفتگو شائع کی اور اس کی تردید بھی نہیں ہوئی تھی۔

