اب جلسہ کرکے دکھائو،لاہور انتظامیہ نے مینار پاکستان کی جلسہ گا ہ میں کیا کر ڈالا، پی ٹی آئی حیران پریشان

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مینار پاکستان سے ملحقہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کو مینار پاکستان کی جلسہ گاہ میں 26مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہےاور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے باضابطہ طو ر پر اجازت نامےکا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے تاہم انتظامیہ نے جلسے سے پہلے ہی جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا ہے۔ تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے لاہور انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کی سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کی ذمہ دار تحریک انصاف ہوگی۔جلسہ گاہ میں بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنایا جائے گا اور عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر نہیں کی جائیں گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !