لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) دی ہنڈرڈ لیگ میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ بنا لی. شاہین شاہ آفریدی ایک لاکھ پاونڈز یعنی پاکستانی ساڑھے تین کروڑ روپے میں سے مہنگے کھلاڑی بن گئے. انھیں ویلش شایر نے پک کیا. حارث روف کو 60 ہزار پاونڈز میں ویلش شایر، شاداب خان کو ایک لاکھ پاونڈز میں برمنگھم فینکس جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو 40 ہزار پاونڈز میں اوول انوینسیبل نے پک کیا. ڈرافٹنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا.
شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف کروڑوں میں تول دیے گئے، دنیا کی بڑی کرکٹ لیگ نے پاکستانی کھلاڑی شامل کر لیے
مارچ 24, 2023
0

