اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر اسلام آباد پولیس کی شکایت کی ہے. اپنے خط میں شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے. انھوں نے مزید لکھا کہ ایسے اقدامات جمہوریت اور آزادی رائے پر قدغن ہیں. ایک مخصوص سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے.. دوسری جانب سٹریٹجک امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے. تحریک انصاف سیاسی فائدے کے لیے قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کر رہی ہے. پاکستان دشمن قوتیں پہلے ہی اندرونی خلفشار کو جواز بنا کر ملک میں دراندازی کے لیے گھات لگاے بیٹھی ہیں.
شیریں مزاری نے اپنے ہی ملک کے سکیورٹی اداروں کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا
مارچ 24, 2023
0

