پاک افغان سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی شارجہ سٹیڈیم کی سکیورٹی انتظامیہ کا بیان سامنے آ گیا

0

 شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا. جبکہ باقی ماندہ  دو میچز 26 اور 27 مارچ کو ہوں گے. تینوں میچوں کی میزبانی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کر رہا ہے جہاں پر دونوں ٹیموں کے مابین آخری بار کھیلے گیے آخری میچ میں پیش آئے کچھ واقعات کے بعد اب سکیورٹی کی صورتحال خاصی اہمیت اختیار کر گئی ہے. چند ماہ قبل کھیلے گیے میچ میں آصف علی اور افغان باولر فرید ملک کے مابین لگ بھگ ہاتھاپائی اور گالم گلوچ ہوئی تھی جس کے بعد نسیم شاہ نے لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو میچ جتوا دیا تھا اور جشن منا کر اپنا غصہ نکالا تھا. لیکن افغان تماشائیوں سے یہ شکست اور جشن برداشت نہیں ہوا، اور انھوں نے پاکستانی تماشائیوں پر کرسیاں اٹھا پھینکیں اور مار پیٹ کی. انھی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں اس بار سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے. اسی طرح اس بار پاکستانی اور افغان تماشائیوں کے بیٹھنے کے لئے الگ الگ سٹینڈز مختص کیے گئے ہیں. تماشائیوں کے لیے الگ سٹینڈز کی تجویز چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پیش کی تھی. شارجہ سٹیڈیم کی سکیورٹی انتظامیہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ افغان تماشائیوں کا وہ برتاؤ شرمناک تھا. اس سے شارجہ سٹیڈیم کی پر امن ساکھ کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم اس بار اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا نہ ہو. 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !