فیصلہ عدالت کی جانب سے سزا کے فیصلے کے بعدآیا ہے

0


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نا اہل قرار دے دیا۔لوک سبھا کا فیصلہ راہول گاندھی کی گجرات کی عدالت میں دو سال قید کی سزا کے فیصلے کے بعد آیاہے۔کانگریس رہنما نے 2019 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا،گزشتہ روز  عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنا کر فوری ضمانت منظور کرلی تھی۔خیال رہے کہ راہول گاندھی بھارتی ریاست کیرالہ سے لوک سبھا (ایوان زیریں) کے ممبر منتخب ہوئے تھے، لوک سبھا سیکرٹریٹ نے راہول گاندھی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔راہول گاندھی کے خلاف کیس بی جے پی کے ایم ایل اے اور سابق وزیر پرنیش مودی نے دائر کیا تھا،  جس میں راہول گاندھی پر الزام تھا کہ انہوں نے مودی سرنیم رکھنے والوں کو چور کہہ کر مخاطب کیا۔ جو کہ تمام مودی برادری کی توہین ہے۔گجرات کی عدالت نے راہول گاندھی کی 30 روز کے لیے ضمانت منظور کی تھی، راہول گاندھی نے عدالتی فیصلہ چیلنج کرنےکا  اعلان کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !