جنرل باجوہ نے عمران خان کو الیکشن کی تاریخ دے دی تھی تاہم عمران خان نے خود ایسا کیا کیا کہ الیکشن لٹکتے چلے گئے، چونکا دینے والاانکشاف

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ عمران خان کو یقین دہانی کروا چکے تھے کہ تین ماہ میں الیکشن ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم  حکومت 25مئی 2022تک جانے کا فیصلہ کر چکی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے مستعفی ہونے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا۔ جبکہ الیکشن کی تاریخ عمرا ن خان کو مل چکی تھی۔ وہ تاریخ معلوم ہونےکے باوجود عمران خان نےدھونس


 جماتے ہوئے کہا کہ میں لانگ مارچ لے کر اسلام آباد جارہا ہوں اور الیکشن کی تاریخ لے کر آئوں گا۔ تاکہ عوام کو یہ تاثر دیا جا سکے کہ عمران خان کے دبائو کی وجہ سے الیکشن کی تاریخ دی گئی ہے۔جس پر نوازشریف نے کہا کہ اگر اس  ہتھکنڈے سے کوئی آدمی الیکشن کروانا چاہتا ہے تو پھر حکومت اپنی مدت پوری کرے اور الیکشن اپنے وقت پر ہی کروائے جائیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !